آج اشٹمی اور دُرگا پوجا کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگ مہا گوری کے درشن اور پوجا کررہے ہیں۔ صدرِجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج دُرگا پوجا کے موقع پر ملک اور بیرونِ ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار ملک کے روحانی، ثقافتی ورثے اور عقیدے کی علامت ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیرِ اعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک موقع ہر ایک کی زندگی میں صحت و تندرستی، امن و خوشحالی لائے گا۔
وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ماں دُرگا سے سبھی کیلئے فلاح و بہبود، مسرت اور خوشحالی کی دعا کی۔ x