ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2024 9:57 AM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی ریاستوں کی جامع اور تیز رفتار ترقی پر منحصر ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں اور تجربات سے سیکھیں۔

گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کل راشٹرپتی بھون میں اختتام پذیر ہوئی۔ صدر جمہوریہ درپدی مرمو نے باہمی سیکھنے کے جذبے کے تحت جامع بات چیت کیلئے گورنروں کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے اس بات کو سراہا کہ گورنروں کے مختلف گروپس اپنے دفتر کے کام کاج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے قیمتی خیالات اور تجاویز کے ساتھ سامنے آئے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ریاستوں کی جامع اور تیز رفتار ترقی پر ہے اور تمام ریاستوں کو ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں اور تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی بہبود کے تمام پروگراموں کے ثمرات ہر اہل شخص تک پہنچے، تاکہ جامع ترقی کا ہدف حقیقی معنوں میں حاصل کیا جاسکے۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس نے تمام شرکاء کے ذہنوں پر اَنمٹ نقوش چھوڑے ہیں، جنہوں نے اہم مسائل پر بڑی تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنروں کو معلومات حاصل کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کرنی چاہئے اور مؤثر کام کرنے کیلئے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مستقل رابطہ برقرار رکھنا چاہئے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ راج بھون میں گورننس کا ایک مثالی نمونہ تیار کریں۔ انہوں نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کاج میں ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دیں۔ وزیراعظم نے خاص طور پر تعلیمی اداروں کے سابق طلباء کے نیٹ ورکس کی طاقت کو استعمال کرنے پر زور دیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی کیمپس کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں