صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف اقتصادی خود مختاری کی راہ پر گامزن ہے، بلکہ عالمی سطح پر اپنے اقتصادی رول کو وسعت دینے کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں فُٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ FDDI کے کنووکیشن تقریب سے خطاب کرتے کہی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ فُٹ ویئر صنعت ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ فٹ ویئر صنعت کی برآمدات مالی برس 2024-25 میں دو ہزار 500 ملین ڈالر سے زیادہ رہی۔ انہوں نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہارت یافتہ نوجوانوں کی نئی نسل وکست بھارت 2047 کے خواب کو پورا کرے گی۔
S/B President