ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 2:37 PM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں بھارت کو ایک عالمی رہنما بنانے میں RBI کی کوششوں کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے کہا ہے کہ بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے ملک کے ادائیگیوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مسلسل جدید بنا کر نیز ایک متحرک مالیاتی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھارت کو ایک عالمی رہنما بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آج ممبئی میں RBI کے 90 سال مکمل ہونے پر یادگاری پروگرام کی اختتامی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ گزشتہ 9 دہائی کے دوران مرکزی بینک کا سفر حکومت کے وژن اور پالیسیوں سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔

            انہوں نے زور دیا کہ بھارت اپنی آزادی کے سو سال مکمل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، ایسے میں وکست بھارت 2047 کا مشن ایک ایسے مالیاتی ایکو سسٹم کا مطالبہ کرتا ہے جو اختراعی ہو، اپنانے کے قابل ہو اور سب کیلئے قابل رسائی ہو۔

صدر جمہوریہ مرمو نے مالیاتی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں RBI کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں