December 9, 2025 10:04 AM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں سال 2023 اور 2024 کیلئے ماہر کاریگروں کو دستکاری انعامات عطا کریں گی۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں سال 2023 اور 2024 کیلئے ماہر کاریگروں کو دستکاری انعامات عطا کریں گی۔ ایک بیان میں ٹیکسٹائل کی وزارت نے بتایا ہے کہ یہ باوقار قومی انعامات، غیر معمولی دستکاری مہارت اور بھارت کے گوناگوں اور متنوع دستکاری وِرثے کے تحفظ اور فروغ کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق ٹیکسٹائل کے وزیر گری راج سنگھ اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت Pabitra Margherita بھی تقسیم انعامات تقریب میں شرکت کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   V-C Priya

اِن انعامات میں باوقار شِلپ گرو انعامات اور قومی انعامات شامل ہیں۔ سال 2023 اور 2024 کیلئے 6 کاریگروں کو شِلپ گرو انعام، جبکہ 18 کاریگروں کو قومی انعامات دیئے جائیں گے۔ سال 2002 میں شروع کیا گیا شِلپ گرو انعام، دستکاری کے شعبے میں بے مثال مہارت، جدت طرازی اور بھارت کی دستکاری روایات کے تحفظ میں گرانقدر تعاون کے اعتراف میں دیا جانے والا سب سے اعلیٰ انعام ہے۔ وہیں سال 1965 میں شروع کئے گئے قومی انعامات، دستکاری کی مختلف اقسام میں بے مثال مہارت کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں۔ ہر سال 8 سے 14 دسمبر کے دوران دستکاری کے قومی ہفتے کے تحت ملک کی دستکار برادری کا جشن منایا جاتا ہے۔

دلّی سے پریہ مونڈل کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……