ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

   صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج سے اترپردیش کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے اترپردیش کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران صدر جمہوریہ بریلی اور گورکھپور میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی۔

ایک رپورٹ:

V/C Om Awasthi

اپنے دورے کے پہلے دن صدرِ جمہوریہ بریلی میں Indian Veterinary Research Institute کے گیارہویں جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار، مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور زراعت کے مرکزی وزیر مملکت بھاگیرتھ چودھری بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

اِس تقریب میں شرکت کے بعد، صدرِ جمہوریہ گورکھپور  کے لیے پرواز کریں گی۔ گورکھپور میں صدرِ جمہوریہ تین بڑے اداروں میں منعقد اہم تقریبات میں شرکت کریں گی۔

صدرِ جمہوریہ ایمس گورکھپور کے افتتاحی جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی، جہاں وہ ہونہار طلبا کو میڈلس عطا  کریں گی۔

پہلی جون کو اپنے دورے کے دوسرے دن صدرِ جمہوریہ صبح کے وقت پہلی مہایوگی گرو گورکھناتھ آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کریں گی۔سہ پہر میں صدرِ جمہوریہ اکیڈمک بلاک، آڈیٹوریم اور پنچ کرما سینٹر کا افتتاح کریں گی اور Sonbarsa میں مہایوگی گورکھناتھ آروگیہ دھام کیمپس میں لڑکیوں کے ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ اِس کے ساتھ ساتھ صدرِ جمہوریہ دونوں ہی دن گورکھناتھ مندر کا بھی دورہ کریں گی، جہاں ایک خصوصی درشن اور پرساد تقریب بھی ہوگی۔ صدرِ جمہوریہ کے دورے کے تناظر میں بریلی اور گورکھپور میں سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں