December 3, 2025 9:36 AM | Nadda TB  Mortality

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ بھارت میں TB یعنی تپِ دق سے ہونے والی اموات کی شرح 2015 میں ایک لاکھ آبادی پر 28 سے کم ہو کر 2024 میں ایک لاکھ آبادی پر 21 ہوگئی ہے۔

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ بھارت میں TB یعنی تپِ دق سے ہونے والی اموات کی شرح 2015 میں ایک لاکھ آبادی پر 28 سے کم ہو کر 2024 میں ایک لاکھ آبادی پر 21 ہوگئی ہے۔ نئی دلّی کے ایکسٹینڈڈ پارلیمنٹ ہاؤس Annexe آڈیٹوریم میں TB مُکت بھارت ابھیان کے بارے میں ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے TB کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے میں ارکانِ پارلیمنٹ کے اہم قائدانہ رول کو اجاگر کیا۔

اِس موقع پر انہوں نے ارکانِ پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اِس مہم کی نگرانی کریں، بیماری سے متعلق آگاہی بڑھائیں، اِس سے جڑے بدنما داغ کو کم کریں اور کمیونٹی کو اِس مہم میں سرگرم شرکت کے لیے متحرک کریں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ اتر پردیش کے تقریباً 60 ارکانِ پارلیمنٹ اِس پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے مہم کی کوششوں کی حمایت کرنے اور اپنے اپنے حلقوں میں کمیونٹی کو متحرک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ارکانِ پارلیمنٹ کو گزشتہ دس برس میں شروع کیے گیے نئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔