ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 18, 2025 9:51 PM

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ پورے ملک کو بہادر سپاہیوں کی قربانیوں اور وقف کرنے کے اُن کے جذبے پر فخر ہے

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ پورے ملک کو بہادر سپاہیوں کی قربانیوں اور وقف کرنے کے اُن کے جذبے پر فخر ہے۔ جناب نڈّا نے آج سرحدی ضلع اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں فوج، ITBP اور SSB کے سپاہیوں سے ملاقات کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران انھوں نے سرحد کی دفاع کیلئے موجود ہتھیاروں، سازوسامان اور دوسرے دفاعی وسائل کی جانکاری حاصل کی۔مرکزی وزیر پتھورا گڑھ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ پتھورا گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ ونود گوسوامی نے جاری اسکیموں پر وزیر موصوف کو ایک پرزنٹیشن دی اور مختلف محکموں سے متعلق درخشاں گائوں کے تحت کئی پروگرام بھی تجویز کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں