صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا کہ ملک، قابل رسائی، کفایتی اور سب کیلئے برابر صحت دیکھ بھال کو باآسانی حاصل کرلے گا۔ جناب نڈّا نے سبھی کیلئے قابل رسائی، کفایتی اور مساوی صحت دیکھ بھال کیلئے ملک کی پیشرفت پر زور دیا۔ ایک قومی روزنامے میں شائع مضمون میں جناب نڈّا نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے، برادریوں تک صحت دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ای-سنجیونی اور ٹیلی مانس جیسے پلیٹ فارمس کے ذریعے خصوصی دیکھ بھال تک رسائی کو جمہوری شکل دی گئی ہے۔ جناب نڈّا نے مزید کہا کہ مشن اِندر دھنش کے تحت پانچ کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ بچوں اور ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔
Site Admin | July 7, 2025 10:10 PM
صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا کہ ملک، قابل رسائی، کفایتی اور سب کیلئے برابر صحت دیکھ بھال کو باآسانی حاصل کرلے گا