ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2025 9:46 PM

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ GST اصلاحات سے حفظانِ صحت سے متعلق اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ GST اصلاحات سے حفظانِ صحت سے متعلق اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اگلی نسل کی اصلاحات سے عزیب اور متوسط طبقے کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کینسر اور بہت کمی سے ہونے والے بیماریوں کے علاج سمیت، زندگی بچانے والی ایسی 36 دواؤں پر GST کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے۔ اب ان دواؤں پر کوئی ٹیکس اداع نہیں کرنا ہوگا۔ جناب نڈا نے کہا کہ صحت اور لائف Insurance کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر کردیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا گیا کہ ادویات، میڈیکل اور تشخیصی آلات پر بھی جی ایس ٹی میں بھی کمی کی گئی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ فیصلہ سبھی کیلئے حفطانِ صحت کی کفایتی قیمتوں پر دستیابی کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔