October 5, 2025 9:45 PM

printer

صحت کی مرکزی وزارتوں، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ، خاص طور پر بچوں میں کھانسی کے سیرپس کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں

صحت کی مرکزی وزارتوں، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ، خاص طور پر بچوں میں کھانسی کے سیرپس کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ کھانسی عام طور پر خودبخود ختم ہوجاتی ہے اور اس کیلئے دوائوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ قدم مدھیہ پردیش کے شہر چھندواڑہ میں بچوں کی اموات کی حالیہ خبروں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن میں ملاوٹ والے کھانسی کے سیرپ کی اطلاع دی گئی تھی۔
صحت کی مرکزی سکریٹری پونیہ سَلیلا سریواستو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مرکز نے دوائوں کی کوالٹی سے متعلق اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس سے پہلے صحت کے مرکزی وزیر نے اِس معاملے میں ریاستوں کے ساتھ فوری طور پر اِس معاملے پر بات چیت کی تھی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی طرح کے خطرے کے معائنے کا کام 6 ریاستوں میں 19 کمپنیوں میں شروع کردیا گیا ہے۔ ریاستوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی میں اضافہ کریں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔