September 23, 2025 2:33 PM

printer

صحت سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی اسکیم آیوشمان بھارت کو جسے سرکار رقم فراہم کرتی ہے، آج 7 سال پورے ہورہے ہیں

آیوشمان بھارت، پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کو آج سات سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ستمبر 2018 میں رانچی سے شروع کی گئی یہ اسکیم دنیا کی سب سے بڑی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی ہیلتھ ایشورنس کی اسکیم ہے۔ اس اسکیم نے بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اِس کے تحت 55 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم سالانہ پانچ لاکھ روپے کا علاج فراہم کرتی ہے، جس سے پورے ملک میں کہیں بھی رقم کے بغیر علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ اب تک اِس اسکیم کے تحت 10 کروڑ 30 لاکھ اسپتال کے داخلوں کو منظوری دی گئی ہے، جن کی مجموعی رقم ایک لاکھ 48 ہزار کروڑ روپے ہوتی ہے۔ یہ رقم Cashless سہولت کے ذریعے دی گئی اور اِس سے مریضوں کی بچت ہوئی ہے۔

2022 میں اِس اسکیم کا احاطہ 12 کروڑ خاندانوں تک وسیع کیا گیا۔ 2024 میں اِس اسکیم میں آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور اُن کے گھر والوں کو شامل کیا گیا۔ پچھلے سال اکتوبر سے آیوشمان Vay وَندنا کارڈ کے تحت 70 سال سے اوپر کے بزرگ شہریوں کو اِس اسکیم میں شامل کیا گیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر مرکزی وزیرِ صحت جے پی نڈا نے کہا کہ وِکست بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کیلئے سووستھ بھارت بہت اہم ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔