صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے طبی تعلیم میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس وقت ملک میں 819 میڈیکل کالج ہیں۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کے 50ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اِس وقت اَنڈر گریجویٹ میڈیکل سیٹوں کی تعداد کو 51 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ 29 ہزار کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹوں کی تعداد بھی بڑھا کر لگ بھگ 78 ہزار کردی گئی ہے۔ جناب نڈا نے میڈیکل سائنس، تربیت اور صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ AIIMS نے صحت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنا ایک ممتاز مقام بنا لیا ہے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ AI کے توسط سے تشخیص کرنے اور Robotic سرجری کی تربیت کے میدان میں بھی AIIMS نے قائدانہ مقام حاصل کرلیا ہے۔ x
Site Admin | October 25, 2025 3:18 PM
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے طبی تعلیم میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس وقت ملک میں 819 میڈیکل کالج ہیں۔