صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ ملک میں ملیریا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے معاملات میں 78 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ ملک میں ملیریا کے معاملات میں 80 فیصد سے زیادہ اور اموات میں 78 فیصد کی کمی آئی ہے، جس سے ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سے اُس سے نجات کی پُر زور کوشش کرنے والے ملک کی عکاسی ہوتی ہے۔ نئی دلّی میں عوامی صحت سے متعلق نتائج میں پیشرفت کے فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ 30 ہزار سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندروں کو National Quality Assurance Standards Certificate حاصل ہوا ہے۔

تپ دِق کے بارے میں وزیر موصوف نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ ملک میں اس کے معاملات میں 21 فیصد کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے زچہ بچہ کی صحت کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت کا بھی ذکر کیا۔×