صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈّا نے کل نئی دلّی میں ایگزیکٹو رہبر کمیٹی کی دوسری میٹنگ میں، ایک صحت قومی مشن NOHM کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انسانوں، حیوانوں، پیڑ پودھوں اور ماحولیاتی صحت کے باہم ارتباط کو تسلیم کیے جانے میں NOHM کے رول پر زور دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ یہ صرف ملکر کام کرنے کی وجہ ہے کہ مستقبل کے خطرات کا پہلے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور اِن کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ NOHM کے ذریعے مختلف محکموں کی مربوط کوششوں سے، تصورات کو حقیقت میں بدلا جا رہا ہے۔
جناب نڈّا نے شرکاء سے کہا کہ وہ اِس شراکت کو مزید تقویت دیں اور NOHM اقدامات پر عمل درآمد کے لیے جاری سرکاری کام کاج میں مدد دیں۔×