صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج نئی دلّی میں اپنے روسی ہم منصب Mikhail Murashko سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب نڈّا نے کہا کہ انھوں نے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے سے اتفاق کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ فریقین نے کفایتی اور معیاری صحت دیکھ بھال تک رسائی کے مشترکہ وژن کو جاری رکھنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔
Site Admin | December 4, 2025 9:35 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج نئی دلّی میں اپنے روسی ہم منصب Mikhail Murashko سے ملاقات کی