صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے لوگوں کی جانب سے استعمال کی جا رہی غذا کے محفوظ اور صحت مند ہونے کو یقینی بنانے کیلئے کثیر جہتی نقطۂ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جناب نڈا، آج نئی دلّی میں عالمی غذائی انضباطی چوٹی کانفرنس کے Logo اور کتابچے کی نقاب کشائی کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ غذا کے محفوظ ہونے سے متعلق معیارات اورضابطوں کو باقاعدگی کے ساتھ اپڈیٹ کیا جانا چاہیے۔ جناب نڈا نے غذا کے سیفٹی معیار کو بلند کرنے اور اِس اہم شعبے کی عالمی پیش رفت میں تعاون کرنے کے معاملے میں بھارت کی غذائی سیفٹی اور معیار سے متعلق اتھارٹی، FSSAI کے اہم رول کا اعتراف کیا۔
Site Admin | September 23, 2025 9:15 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے لوگوں کی جانب سے استعمال کی جا رہی غذا کے محفوظ اور صحت مند ہونے کو یقینی بنانے کیلئے کثیر جہتی نقطۂ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے