صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج کہا کہ ملک نے پچھلے برس تقریباً 18 ہزار 900 اعضاء کی پیوند کاری کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ایک سال میں یہ اعضاء کی سب سے زیادہ پیوند کاری ہے۔ نئی دلّی میں15 ویں اعضاء عطیہ کرنے کے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2023میں3 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے National Organ and Tissue Transplant آرگنائزیشن NOTTO کے ذریعے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کیا۔ وزیر موصوف نے اجاگر کیا کہ اعضاء کی پیوند کاری کرنے میں عالمی سطح پر بھارت کا تیسرا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعضاء عطیہ کرنا، انسانیت کے سب سے زیادہ نیک کاموں میں سے ایک ہے۔ جناب نڈا نے کہا کہ اعضاء عطیہ کرنے والا ہر شخص ایک ہیرو کی مانند ہے، جس کا بے لوث عمل، زندگی میں دُکھ کو امید میں بدل دیتا ہے۔
Site Admin | August 2, 2025 9:41 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج کہا کہ ملک نے پچھلے برس تقریباً 18 ہزار 900 اعضاء کی پیوند کاری کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے