May 6, 2025 9:42 PM

printer

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے قدرتی آفات کی روک تھام اور اُن میں کمی کیلئے صحت سے متعلق سہولیات کا مستقل طور پر جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے قدرتی آفات کی روک تھام اور اُن میں کمی کیلئے صحت سے متعلق سہولیات کا مستقل طور پر جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے نئی دلّی میں قدرتی آفات کی صورت میں صحت سے متعلق شعبے کی تیاری اور فائر سیفٹی پر دوسری قومی ورکشاپ کے دوسرے دن افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب نڈّا نے کہا کہ حکومت، اِس سلسلے میں کوششیں کر رہی ہے کہ صحت سے متعلق ادارے اور مراکز قدرتی آفات کے معاملے میں لچکدار اور اُن سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ وزیر موصوف نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ضلع سطح پر فائر سیفٹی ہفتہ اور ماک ڈرل کا اہتمام کریں اور قدرتی آفات کی صورت میں صحت سے متعلق ورکروں کی ٹریننگ کا بھی انتظام کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔