صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں سبھی کیلئے صحت کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جناب نڈا آج نئی دلّی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر NIHFW کے 48ویں یومِ تاسیس کی سالانہ تقریب سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب نڈا نے کہا کہ NIHFW ملک میں صحت عامہ کے پیشہ ور افراد کیلئے تربیتی، تحقیقی اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کے انعقاد میں سب سے آگے ہے۔ مذکورہ ادارے میں نیشنل کولڈ مینجمنٹ اینڈ ویکسین مینجمنٹ ریسورس سینٹر NCCVMRC کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ اِس سینٹر کو مہارت کے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریا پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت صحت عامہ کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے اور سرکار ہمہ گیر صحت کوریج میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ محترمہ پٹیل نے طبی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت اور اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل لرننگ کی اہمیت پر زور دیا۔BJP کے قومی صدر نیز صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج تریپورہ میں لڑکیوں کیلئے دو نئی اسکیموں ’مکھیہ منتری بالیکا سمردّھی یوجنا‘ اور ’مکھیہ منتری کنیا آتم نربھر یوجنا‘ کا اعلان کیا۔ تریپورہ میں بی جے پی کی قیادت میں NDA سرکار کے سات سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے اگرتلا کے سوامی وویکانند گراؤنڈ میں منعقدہ پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے تریپورہ سرکار کی ان دو اسکیموں کا اعلان کیا۔
اس رقم کا استعمال اُس کی تعلیم اور دیگر ضرورتوں کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ دوسری اسکیم طالبات کیلئے ہے۔ اس اسکیم کا نام ’مکھیہ منتری کنیا آتم نربھر یوجنا‘ ہے۔ اس اسکیم کے تحت تریپورہ بورڈ، CBSE اور ICSC امتحانات پاس کرنے والی اعلیٰ نمبرات کی حامل 140 طالبات کو ایک اسکوٹی دی جائے گی۔ جناب نڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے مذکورہ دونوں اسکیموں کا خاکہ پیش کیا ہے۔
Site Admin | March 9, 2025 9:50 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں سبھی کیلئے صحت کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کے اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا