صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں قومی صحت مشن NHM کے Mission Sterring Group کے نویں میٹنگ کی صدارت کی۔ NHMکے تحت مشن اسٹیرنگ گروپ ایک اعلیٰ پالیسی ساز اور اسٹیرنگ ادارہ ہے، جو صحت کے سیکٹر کیلئے وسیع پالیسی سمت اور حکمرانی فراہم کر رہا ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے اس کی حصولیابیوں کیلئے NHM کو سراہا اور مختلف پہل قدمیوں اور اسکیموں کے نتائج کو یقینی بنانے میں اس کے رول کیلئے اسٹیرنگ گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ انھیں بتایا گیا کہ بھارت نے قومی صحت پالیسی NHP میں طے کردہ زچگی شرح اموات، MMR، 100 اموات فی ایک لاکھ پیدائش کے ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔ صحت کی وزرات نے مزید کہا ہے کہ 1990 اور 2020 کے درمیان بھارت میں MMR میں 83 فیصد کی کمی آئی جو عالمی MMR میں کمی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران، ملک میں بچوں کی شرح اموات میں 69 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی سطح پر MMR میں 55 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ملک بھر میں آج ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندرس کام کر رہے ہیں۔ تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام کے تحت 2015 سے 2023 کے دوران TB کے معاملوں میں 18 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو اس میں عالمی سطح پر کمی سے دو گنا زیادہ ہے۔
Site Admin | March 4, 2025 9:25 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں قومی صحت مشن NHM کے Mission Sterring Group کے نویں میٹنگ کی صدارت کی