صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آندھرا پردیش، اوڈیشہ، تمل ناڈو، پدوچیری اور انڈمان و نکوبار جزائر میں پارٹی یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمندری طوفان ”مونتھا“ سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور امدادی کاموں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔
جناب نڈا نے زور دیا کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں BJP کارکنان کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سامان کی مؤثر تقسیم، طبی امداد کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت سے متعلق عوامی آگاہی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہر بوتھ سطح پر متحرک ہوکر طوفان سے متاثرہ عوام کی حفاظت، بچاؤ اور بنیادی امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔x