صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ Swasth Nari Sashakt Parivar Abhiyan کے تحت اِس ماہ کی بیس تاریخ تک ملک بھر میں 2 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ صحت سے متعلق کیمپوں کا احتمام کیا گیا ہے۔
17 ستمبر کو شروع کی گئی اس مہم میں ملک بھر کی خواتین، بچوں اور لاکھوں کنبے پورے جوش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں، جس سے انھیں صحت کی معیاری خدمات سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ 76 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے اِس مہم کیلئے اندراج کرایا ہے۔×