December 23, 2025 9:43 AM

printer

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریا پٹیل نے کہا کہ ملک میں پچھلے گیارہ برسوں میں نریندر مودی حکومت میں صحت کے منظر نامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریا پٹیل نے کہا کہ ملک میں پچھلے گیارہ برسوں میں نریندر مودی حکومت میں صحت کے منظر نامے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ابتدائی سے لے کر تیسرے درجے کے حفظانِ صحت کے پورے نظام کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ محترمہ پٹیل نے کل نئی دلی کے وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال کی ساتویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد حفظانِ صحت کو کوالٹی کے ساتھ قابل رسائی اور قابل استطاعت بنانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 میں 387 سے بڑھ کر 800 سے زیادہ ہوگئی جبکہ MBBS سیٹوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ کر اس وقت تقریباً 82 ہزار ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت PMJAY اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپئے تک کا صحت سے متعلق مفت تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔x