صحافیوں کے بین الاقوامی فیڈریشن IFJ نے پاکستان میں صحافت کی آزادی کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیرس میں پاکستان کے صحافیوں کے فیڈریشن PFUJ کے ساتھ میٹنگ کے دوران IFJ کے صدر Dominique Pradalie اور سیکریٹری جنرل Anthony Bellanger نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، نشان زد کرکے قتل کرنے، ملازمتوں سے زبردستی برطرف کرنے اور غیر اعلانیہ سینسر شپ جیسے معاملات پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے الیکٹرانک کرائمس ایکٹ PECA کے تحت، صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے واقعات پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔ صحافت کی آزادی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ 2025 میں IFJ نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد اور صوبہئ پنجاب کو صحافیوں کیلئے خطرناک مقامات قرار دیا ہے۔
سال 2025 میں صحافیوں کے خلاف 60 فیصد سے زیادہ واقعات اِنھیں علاقوں میں رونما ہوئے ہیں۔×