ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 3:19 PM

printer

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA نے گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے اور نامناسب تجارتی طور طریقوں کی پاداش میں ایک نجی بائیک ٹیکسی کمپنی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA نے گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے اور نامناسب تجارتی طور طریقوں کی پاداش میں ایک نجی بائیک ٹیکسی کمپنی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ CCPA نے Ride-Hailing پلیٹ فارم کے گمراہ کن اشتہارات کا نوٹس لیا، جس میں صارفین سے پانچ منٹ میں Auto فراہم کرنے یا پانچ منٹ میں Auto نہ ملنے پر 50 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اتھارٹی نے آن لائن Ride-Hailing پلیٹ فارم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے صارفین کو مذکورہ رقم بلاتاخیر اور بلاشرط ادا کرے، جنہوں نے اِس پیشکش کا فائدہ اٹھایا لیکن انہیں وعدے کے مطابق 50 روپے موصول نہیں ہوئے۔ اگر صارفین کو گمراہ کن اشتہارات یا نامناسب تجارتی طور طریقوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن 1915 پر کال کرسکتے ہیں یا اپنی شکایت درج کرانے کیلئے NCH ایپ یا ویب سائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔