صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA نے ویژن IAS انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر UPSC سول سروسز امتحانات برائے 2022-23 کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن اشتہارات کی تشہیر کی پاداش میں اس پر 11 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ صارفین کے تحفظ کے ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی کے سبب عائد کیا گیا ہے۔ CCPA نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے UPSC-CSE/ 2022 اور 2023 میں 119 سے زیادہ کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا سہرا اپنے سر لیا۔ البتہ ایک تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد CCPA نے پایا کہ ان میں سے صرف 3 امیدواروں نے فائونڈیشن کورسز میں داخلہ لیا تھا جبکہ بقیہ 116 امیدواروں نے پری لمنری اور Mains امتحانات اور Mock انٹرویوز پروگرام کیلئے انسٹی ٹیوٹ کی خدمات لی تھیں۔
Site Admin | December 25, 2025 9:38 PM
صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA نے ویژن IAS انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر UPSC سول سروسز امتحانات برائے 2022-23 کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن اشتہارات کی تشہیر کی پاداش میں اس پر 11 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے