March 15, 2025 3:00 PM

printer

صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ صارفین کو صحیح معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں گمراہ کُن دعووں سے محفوظ رکھا جائے۔

صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ صارفین کو صحیح معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں گمراہ کُن دعووں سے محفوظ رکھا جائے۔ وزیر موصوف نے یہ بات صارفین کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب جوشی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صارفین کے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو جدید بنایا ہے، تاکہ صارفین کو مزید با اختیار بنایا جاسکے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ صارف تحفظ (ای-کامرس) قواعد 2020 نے ای-کامرس کے شعبے میں غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

 ای-کامرس سیکٹر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جناب جوشی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن NCH بھارت میں صارفین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک اہم مقام بن چکا ہے، جو شکایات کے ازالے کیلئے خدمات فراہم کرنے کے واحد پوائنٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ حکومت سرگرمی سے کام کررہی ہے، تاکہ پائیدار مصنوعات کو مزید سستا اور قابل رسائی بنایا جاسکے۔×