صارفین کے امور کے محکمے کی اہم پہل نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن نے 21 شعبوں میں تقریباً 45 کروڑ روپئے کے ریفنڈ کی سہولت فراہم کی ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ اس پہل کے پیش نظر گذشتہ 8 مہینوں میں 67 ہزار سے زیادہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ ای-کامرس شعبے میں 39 ہزار سے زیادہ شکایات درج کی گئی تھیں اور 32کروڑ روپئے کا ریفنڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یہ ہیلپ لائن قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے کے تحت ملک بھر میں صارفین کیلئے شکایات کے ازالے کی خاطر رسائی کا ایک اہم جزو ہے۔ صارفین 17 زبانوں میں ٹول فری نمبر ایک نو ایک پانچ پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
Site Admin | December 27, 2025 9:44 PM
صارفین کے امور کے محکمے کی اہم پہل نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن نے 21 شعبوں میں تقریباً 45 کروڑ روپئے کے ریفنڈ کی سہولت فراہم کی ہے