ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2025 2:43 PM

printer

صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ محکمے کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے مستفید ہونے والے ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو مفت اناج ملتا رہے گا

صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ محکمے کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے مستفید ہونے والے ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو مفت اناج ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی ایکٹ 2013 کے تحت ایک بھی متعلقہ شخص کا نام کم نہیں کیا ہے۔
ہمارے جالندھر کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جناب پرہلاد جوشی نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان کے اِس الزام کے تناظر میں یہ بات کہی کہ مرکزی سرکار، پنجاب کے 55 لاکھ غریب باشندوں کیلئے مفت غذائی اجناس کا سلسلہ روکنے والی ہے۔ جناب جوشی نے کہا کہ خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی ایکٹ 2013 کے مطابق مستحق افراد کو شامل کرنے یا باہر رکھنے کے اپنے پیمانے کی بنیاد پر مستفید ہونے والے اہل افراد کی نشاندہی کرنا ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہے اور اِس میں مرکزی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔
جناب پرہلاد جوشی نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے مستفید ہونے والے متعلقہ افراد کی لازمی eKYC کرانے کی ہدایت دی تھی اور مرکزی حکومت ایسا کرنے کیلئے پنجاب سرکار کو تین بار توسیعی مہلت دے چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔