صارفین امور کا محکمہ منگل کو، صارفین کے 2024 کے قومی دن کے موقع پر ’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی بورڈ‘ کا آغاز کرے گا۔ اِن اَیپس کا مقصد صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی CCPA کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے کہ وہ کسی بے ضابطگی کے خلاف، خود اپنے طور پر کارروائی کرسکے۔
جاگو گراہک جاگو ایپ کا مقصد، صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کے دوران، سبھی یونیورسل ریسورس Links-URLs کے بارے میں، لازمی ای-کامرس جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ اگر کوئی URL غیر محفوظ ہے اور اُس پر احتیاط برتے جانے کی ضرورت ہے، تو اِس سلسلے میں صارفین کو چوکنا کر دیا جائے۔
جاگرتی ایپ کے ذریعے صارفین، ایک یا اِس سے زیادہ مشتبہ بے ضابطگیوں کے بارے میں جانکاری دے سکیں گے۔
اِن رپورٹوں کو CCPA میں شکایات کے طور پر درج کیا جائے گا۔ x