شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل،DGCA نے انڈیگو پر پچھلے سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی پاداش میں 22 کروڑ 20 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ 3 سے 5 دسمبر کے دوران دو ہزار پانچ سو سات پروازیں منسوخ اور ایک ہزار 852 پروازوں میں تاخیر سے ہوئی تھی جس کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے تین لاکھ سے زیادہ مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
DGCA کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے پایا کہ اِس خلل کی بنیادی وجوہات میں آپریشنز کا زیادہ سے زیادہ آپٹیمائزیشن، ناکافی ریگولیٹری تیاری، مینجمنٹ ڈھانچے اور آپریشنل کنٹرول میں خامیاں تھیں۔ کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ ایئرلائن کا مینجمنٹ منصوبہ بندی کی خامیوں کی مناسب شناخت کرنے، مناسب آپریشنل انتظام کرنے اور نظر ثانی شدہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن، FDTL کے احکامات کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں ناکام رہا۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق انکوائری میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ عملے، طیاروں اور نیٹ ورک وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر غالب توجہ دی گئی جس سے روسٹر بفرمارجن میں نمایاں کمی آئی۔ وزارت نے کہا کہ اس طریقہ کار نے روسٹر کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا اور آپریشنل کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔x