December 12, 2025 10:05 PM

printer

شہری ہوا بازی کے وزیر کے-رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ حکومت، ملک میں طیارہ سازی کا ایک پروگرام شروع کرنے والی ہے

شہری ہوا بازی کے وزیر کے-رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ حکومت، ملک میں طیارہ سازی کا ایک پروگرام شروع کرنے والی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں، ہوا بازی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے، بھارت میں ہی تیار کئے گئے ہوائی جہاز ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، روس کی طیارہ کمپنی Sukhoi SJ 100 کے ساتھ، ایسی ٹیکنالوجیز حاصل کرنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے، جس کی مدد سے ملک میں ہی ہوائی جہاز تیار کئے جاسکیں۔ ملک میں ہوائی جہاز کے کرایوں کی ضابطہ کاری سے متعلق موزوں اقدامات کے بارے میں ایک رکن کی قرارداد کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ طیاروں کی دستیابی ایک سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ یہ ہوائی جہاز کچھ عالمی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ جواب، ملک میں ہوائی جہاز کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر ارکان پارلیمنٹ کی تشویش کے تحت دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔