شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے آج کہا کہ حال ہی میں انڈیگو کے واقعہ کی وجہ سے جو تعطل پیدا ہوا تھا وہ تیزی کے ساتھ ختم ہورہا ہے اور حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کو دوہرایا کہ حکومت ایئرلائن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انڈیگو کو پوری طرح ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ شہری ہوابازی کے ڈائیرکٹریٹ جنرل نے ایئر لائن کو نوٹس جاری کیے ہیں اور اُس کی رپورٹ کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Site Admin | December 9, 2025 9:46 PM
شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ انڈیگو میں پروازوں کی آمد و رفت میں رخنہ اندازی کے سبب پیدا ہوا تعطل، تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ انھوں نے اعادہ کیا کہ حکومت، ایک مضبوط ایئر لائن نظام کی تشکیل پر عہد بستہ ہے