December 1, 2025 9:52 PM

printer

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ نئی دلّی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف GPS پر مبنی لینڈنگ کے دوران کُچھ پروازوں کو GPS فریب کا سامنا کرنا پڑا ہے

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ نئی دلّی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف GPS پر مبنی لینڈنگ کے دوران کُچھ پروازوں کو GPS فریب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ GPS فریب سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ رَن وے نمبر 10 پر اُترنے والی GPS فریب کا شکار پروازوں کیلئے ہنگامی اقدامات کیے گئے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اِس دوران سمت بتانے والے روایتی آلات کی دستیابی کی بدولت دوسرے رَن وے پر پروازوں سے متعلق کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
شہری ہوابازی کے وزیر نے بتایا کہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل، DGCA نے IGI ہوائی اڈے کے اطراف GPS فریب اور گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اِنٹرفیس کی Real ٹائم رپورٹنگ کیلئے گذشتہ مہینے معیاری عملی طریقۂ کار، SOP جاری کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اِنٹرفیس کی خبریں کولکاتہ، امرتسر، ممبئی، حیدرآباد، بینگلور اور چنئی ہوائی اڈوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ شہری ہوابازی کے وزیرنے مزید بتایا کہ سمت اور نگرانی سے متعلق روایتی بنیادی ڈھانچے پر مبنی بنیادی عملی نیٹ ورک کو بہترین عالمی طریقۂ کار کے مطابق بحال کردیا گیا۔