شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج کہا ہے کہ مرکز، شہری ہوا بازی سے متعلق پائیدار ایندھن کی پیداوار میں ملک کو ایک عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی خاطر ایک مضبوط اور متحرک پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ نئی دلّی میں بھارت SAF سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارت، خام مال کی دستیابی اور اپنی پیداواری صلاحیتوں کے سبب دیگر ملکوں پر سبقت رکھتا ہے۔ بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2040 تک شہری ہوا بازی کی صنعت کو 183 ملین ٹن SAF کی ضرورت ہوگی۔
Site Admin | November 6, 2025 9:34 PM
شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج کہا ہے کہ مرکز، شہری ہوا بازی سے متعلق پائیدار ایندھن کی پیداوار میں ملک کو ایک عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کی خاطر ایک مضبوط اور متحرک پالیسی پر کام کر رہا ہے