شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج پروازوں میں تاخیر اور رخنہ کے درمیان ایئر لائن کی کارکردگی، مسافروں سے متعلق خدمات اور سلامتی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب نائیڈو نے ملک گیر سطح پر ہوائی اڈّوں کے ڈائریکٹر صاحبان کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی، جس میں انھوں نے تاخیر کے دوران، خوراک، پانی اور اُن کے بیٹھنے کے انتظام سمیت مسافروں کی بروقت مدد پر زور دیا۔ انھوں نے عہدیداران کو شکایات کے ازالے کو بہتر کرنے اور ایئر لائن کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ جناب نائیڈو نے ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، اِنڈیگو اور Akasa ایئر لائن کے سینئر منتظمین سے بھی ملاقات کی اور عملے کی سلامتی، رابطے سے متعلق حکمت عملی اور مسافروں کے تجربات کا جائزہ لیا۔
Site Admin | June 19, 2025 9:44 PM
شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے آج پروازوں میں تاخیر اور رخنہ کے درمیان ایئر لائن کی کارکردگی، مسافروں سے متعلق خدمات اور سلامتی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا