February 27, 2025 3:02 PM

printer

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر کنجرپو رام موہن نائیڈو نے آج چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُڑان یاتری کیفے کا افتتاح کیا۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر Kinjrappu رام موہن نائیڈو نے آج چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُڑان یاتری کیفے کا افتتاح کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں سبھی ہوائی اڈوں پر اس طرح کے کیفوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سبھی  مسافروں کو فائدہ حاصل ہوگا اور پانی، چائے، Coffee اور اِسنیکس اور مقامی مٹھائیوں جیسی 5 سے 6 اشیاء 10 اور 20 روپے میں فروخت کی جائیں گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ چنئی ایئر پورٹ کے دیگر ٹرمنل کا 26 مارچ کو افتتاح کیا جائے گا اور چنئی ایئر پورٹ کیلئے ایک نیا ٹرمنل تعمیر کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔