July 20, 2025 9:40 PM

printer

شہری ہوا بازی کے مرکزی رام موہن نائیڈو کنجاراپو نے غازی آباد میں ہنڈن سول ٹرمنل سے دس نئی کمرشیل پروازوں کے روٹس کا آغاز کیا

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجاراپو نے کہا ہے کہ احمدآباد میں ہوائی جہاز کے گِر کر تباہ ہونے سے متعلق، ہوائی جہازوں کے حادثے کی تحقیقاتی بیورو کی ابتدائی رپورٹ پر مبنی کسی بھی فیصلے تک پہنچنا سمجھداری نہیں ہوگی۔ جب تک حتمی رپورٹ نہیں آجاتی اُس وقت تک کوئی بھی رائے ظاہرکرنا اچھی بات نہیں ہے۔ غازی آباد کے ہنڈن سول ٹرمنل سے دس نئی کمرشیل پروازوں کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر موصوف نے مغربی میڈیا کی سرزنش کی اور کہا کہ وہ جس طرح کے مضامین شائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے اُن میں اُن کے مفادات چھپے ہوں۔ انھوں نے بھارت میں ہی بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے AAIB کی ستائش کی۔
مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ ہنڈن ٹرمنل سے ملک کے دس بڑے شہروں کیلئے براہِ راست فضائی خدمات کا آج آغاز ہوچکا ہے۔ اِن میں بنگلورو، کولکتہ، وارانسی، اِندور، چنئی، احمدآباد، پٹنہ، گوا اور ممبئی شامل ہیں۔
یہ تمام پروازیں اب غازی آباد سے براہِ راست دستیاب ہوں گی اور علاقے کے مسافروں کو اب دلّی ایئرپورٹ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔