شہری ہوا بازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے دلّی اور ممبئی سمیت اہم ہوائی اڈوں پر جامع نگرانی کا عمل انجام دیا گیا۔ نگرانی سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے ہوا بازی کے ایکو نظام میں متعدد کمیاں ہیں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل و DGCA کی قیادت میں دو ٹیموں نے اہم ہوائی اڈوں پر رات اور صبح سویرے، جامع نگرانی کا عمل انجام دیا۔ نگرانی کے عمل کے دوران، پروازیں چلائے جانے، ہوائی ٹریفک کنٹرول، مواصلات، Navigation اور نگرانی کے نظام اور پرواز سے پہلے طبی جانچ وپڑتال سمیت متعدد اہم پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران، ضابطوں کی تعمیل اور اصلاح کیلئے کمزور پہلوئوں کی نشاندہی کرنے کی غرض سے زمینی سرگرمیوں اور طیاروں کی پرواز کی گہرائی سے جانچ کی گئی۔
Site Admin | June 24, 2025 9:42 PM
شہری ہوا بازی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے دلّی اور ممبئی سمیت اہم ہوائی اڈوں پر جامع نگرانی کا عمل انجام دیا گیا