December 20, 2025 3:30 PM

printer

شہری ہوا بازی کی وزارت نے سبھی ایئرلائنس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کہرے اور کم بصارت کے سبب پروازوں کے متاثر ہونے کے پیش نظر مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے سبھی ایئرلائنس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کہرے اور کم بصارت کے سبب پروازوں کے متاثر ہونے کے پیش نظر مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ایئرلائنس کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروازوں کے بارے میں بروقت اور صحیح جانکاری دیئے جانے کو یقینی بنائیں، تاخیر کے دوران کھانا اور ناشتہ فراہم کریں اور پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی صورت میں دوبارہ بکنگ یا ریفنڈ کی سہولت دیں۔ وزارت نے ایئرلائنس کو یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وقت پر Check-In ہوجانے کے بعد بورڈنگ سے نہ روکیں اور معذوروں کو خصوصی مدد فراہم کریں۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اِن ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی غرض سے ان پر قریبی نظر رکھیں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کا تحفظ اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا، اُس کی اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔