شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنے سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرلائن کی پروازوں اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تصدیق کیلئے ہوائی اڈوں کا دورہ کریں۔ وزارت نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر دورے میں کوئی خامی پائی جاتی ہے، جس میں مسافروں سے موصولہ اُن کی رائے بھی شامل ہے، تو اُسے فوری طور پر دور کیا جائے گا اور اِس سلسلے میں اصلاح کی جائے گی۔ یہ ہدایت ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ میں دی گئی، جس کی قیادت شہری ہوا بازی کے وزیر ’کے-رام موہن نائیڈو‘ نے کی۔ نئی دلّی میں یہ میٹنگ موجودہ صورتحال کا جامع طور پر جائزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی۔
وزارت نے بتایا کہ وہ DGCA کے ساتھ مل کر اِس مہینے کی تین تاریخ سے سبھی ہوائی اڈوں پر بروقت صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہی ہے۔ یہ جائزہ IndiGo کی پروازوں میں رکاوٹ کی وجہ سے لیا جارہا ہے۔