شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج کہا کہ شمالی بھارت کے کئی حصوں میں گھنے کہرے کے سبب ہوائی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ وزارت نے مسافروں کو ایئرلائنس، ائیرپورٹ اور دیگر ذرائع کے ذریعہ کہرے کے سبب پروازوں میں آرہی رکاوٹوں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی۔وزارت نے مسافروں سے زور دیکر کہا کہ بلارکاوٹ سفر کے خاطر اضافی وقت کا خیال رکھیں۔ وزارت نے کہا کہ وہ بھارتی محکمۂ موسمیات کے ساتھ رابط میں ہے اور کوئی بھی فیصلہ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مدّنظر کیا جا رہا ہے۔
Site Admin | December 19, 2025 10:07 PM
شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج کہا کہ شمالی بھارت کے کئی حصوں میں گھنے کہرے کے سبب ہوائی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں