ہوائی جہازوں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بیورو AAIB آج صبح اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے قریب ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرے گا۔ اِس حادثے میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 6 مسافروں اور عملے کے ایک رکن کے ساتھ کیدار ناتھ سے گُپت کاشی جا رہا تھا۔
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے شری کیدار ناتھ جی سے گُپت کاشی کیلئے آج صبح 5 بج کر 19 منٹ پر اڑان بھری اور یہ گوری کُنڈ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی، جس میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA کے سکریٹری اور متعلقہ ٹیموں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر خطے میں کل تک چارٹر اور ہیلی کاپٹر خدمات بند رہیں گی۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ بات پھر کہی ہے کہ ہوا بازی کی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور کسی بھی آپریٹر کو موسم سے متعلق یا دیگر پروٹوکول کی خلاف ورزی کرکے پروازیں نہیں چلانی چاہئیں۔ وزارت نے DGCA کو سخت ہدایات جاری کی ہیں تاکہ موجودہ سبھی شرائط اور دفعات کو مکمل اتھارٹی کے ساتھ نافذ کیا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پرواز کی کارروائیوں میں ہر قیمت پر ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے۔
Site Admin | June 15, 2025 9:54 PM
شہری ہوا بازی کی وزارت نے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اتراکھڈ میں ہیلی کاپٹر خدمات کیلے سخت حفظاتی ضابطوں کے احکامات جاری کیے ہیں
