September 19, 2025 2:40 PM

printer

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرلDGCA نے مانسون کے بعد چار دھام یاترا کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کی سفارش کی منظوری دے دی ہے

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرلDGCA نے مانسون کے بعد چار دھام یاترا کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد چار دھام کی سیفٹی بڑھانے کی خاطر کلیدی اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ دہرہ دون اور دلی میں کئی جائزہ میٹنگیں کی ہیں تاکہ DGCA، بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی اور ریاستی سرکار کے مابین قریبی تال میل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔