December 6, 2025 9:46 AM | Aviation Govt.

printer

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ انڈیگو فلائٹ میں ہونے والی تاخیر اور منسوخی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ آج سے ہوائی اڈّوں پر کسی کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ انڈیگو فلائٹ میں ہونے والی تاخیر اور منسوخی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ آج سے ہوائی اڈّوں پر کسی کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ Backlogs کو کم کرنا ہے اور وہ زمین پر تمام ضروری فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی کی وزارت تمام ایئرپورٹوں اور ایئر لائن آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ بچوں، ماؤں، سینئر سِٹیزن اور معذور افراد کو ترجیح دی جا سکے۔