December 5, 2025 10:26 PM

printer

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے شہری ہوابازی کی وزارت میں قائم کنٹرول روم کو انڈیگو کی پروازوں کے رد ہونے اور تاخیر سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے

شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے شہری ہوابازی کی وزارت میں قائم کنٹرول روم کو انڈیگو کی پروازوں کے رد ہونے اور تاخیر سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر موصوف نے آج صبح کنٹرول روم کا دورہ کیا اور اُس کے کام کاج کا جائزہ لیا، تاکہ بالخصوص مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنایا جاسکے۔ تمام ہوائی اڈوں سے ملنے والی تازہ ترین معلومات کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ مناسب ردعمل اور وسائل کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے، خاص طور پر ان مسافروں کی سہولت کے لیے جو مختلف ٹرمینلز پر پھنسے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔