شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ فضائی خدمات کے حالیہ بحران کیلئے Indigo پوری طرح ذمہ دار ہے اور وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہی۔ DD نیوز کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں جناب نائیڈو نے کہا کہ پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہونے اور اُن کے منسوخ ہونے کی وجہ Indigo کی جانب سے اُس کے عملے اور پائلٹ کے سلسلے میں بدانتظامی تھی، نہ کہ Flight Duty Time Limitations (FDTL) رہنما خطوط۔
انھوں نے اِس بات کا اعلان کیا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں ہے اور اُس نے ہمیشہ ہر ایئر لائن کے ساتھ مساوی سلوک کیا ہے۔ جناب نائیڈو نے مسافروں کو اِس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور حکومت بہتر اور محفوظ کام کاج کیلئے قریبی نظر رکھے گی۔