شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائڈو نے ملک بھر کے ہوائی اڈّوں پر ”یاتری سیوا دوس“ پہل کا آغاز کیا۔ ایک بیان میں شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا ہے کہ یاتری سیوا دوس مہم کا مقصد سبھی مسافروں کو سفر کرنے کے بہترین تجربے کا احساس کرانا اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کی خاطر سرکار کی لگاتار کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ اِس موقع پر ”سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان“ کے حصے کے طور پر ہوائی اڈّوں پر مفت طبی جانچ اور صحت بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔
غازی آباد میں Hindon ہوائی اڈّے پر مہم کے آغاز کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائڈو نے زور دے کر کہا کہ یہ پہل وزارت کی ترقی کے جشن کے ساتھ ساتھ ہر سفر کو بلا روکاوٹ اور پُر وقار بنانے کے عہد کا اعادہ بھی ہے۔×