فضائی سفر کرنے والوں کیلئے ایک بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے ”اُڑان یاتری کیفے“ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو ہوائی اڈے پر کھانے اور پانی جیسی بنیادی لازمی اشیاء، مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کی ایک سہولت ہے۔
کولکاتہ ہوائی اڈے پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی سہولت ہے جو آزمائشی طور پر فراہم کی گئی ہے اگر اس میں کامیابی ملی تو یہ ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پربھی فراہم کی جائے گی۔
اس کا انتظام بھارت کی ایئرپورٹس اتھارٹی کرتی ہے۔ X